جوش ہیزل ووڈ بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر

آسٹریلیا کی بھارت میں مشکلات مزید بڑھ گئیں، فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے۔آسٹریلوی ٹیم کے کوچ اینڈریو میکڈونلڈ کا کہنا ہے کہ جوش ہیزل ووڈ وطن واپس جا رہے ہیں وہ وطن واپسی پر ری ہیب میں حصہ لیں گے۔

 

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کوچ نے کہا کہ کیمرون گرین سو فیصد فٹ ہو گئے ہیں اور مچل اسٹارک بھی تیسرے ٹیسٹ کے لیے دستیاب ہوں گے۔کپتان پیٹ کمنز فیملی میں بیماری کے باعث پہلے ہی وطن واپس جا چکے ہیں۔

 

 

آسٹریلوی ٹیم چار ٹیسٹ میچز کی سیریز کے دو ٹیسٹ ہار چکی ہے، سیریز کا تیسرا ٹیسٹ یکم مارچ سے شروع ہو گا۔واضح رہے کہ فٹنس مسائل کے باعث جوش ہیزل ووڈ بھارت کے خلاف پہلے دو ٹیسٹ نہیں کھیل سکے تھے ۔

error: Content is protected !!