اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی سیر و تفریح کیلئے ساحل سمندر پہنچ گئے

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی کراچی میں سیرو تفریح کے لیے نکل پڑے۔ایچ بی ایل پی ایس ایل (پاکستان سپر لیگ) میں مسلسل کرکٹ کھیلنے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کی انتظامیہ نے کراچی میں کھلاڑیوں کے لیے پکنک کا انعقاد کیا جس میں کرکٹرز پکنک منانے ساحل پر پہنچ گئے۔

 

ٹیم مینجمنٹ کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی ریلیکس ہونے کراچی کے ساحل پر گئے، کچھ کھلاڑی ہوٹل میں آرام کررہے ہیں جب کہ کچھ ساحل پر تفریح کیلئے آئے ہیں۔مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ مسلسل کرکٹ سے آرام دینے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے آج پکنک کا انتظام کیا گیا۔

error: Content is protected !!