قومی ویمنز ٹیم آج رات وطن واپسی کا سفر شروع کریگی

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ میں ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں حصہ لینے کے بعد پاکستانی وقت کے مطابق آج رات 930 بجے کیپ ٹاؤن سے دوبئی روانہ ہوگی۔پاکستان ویمن ٹیم کے آٹھ ممبران جس میں اسپورٹ سٹاف بھی شامل ہیں دوبئی سے کراچی 23 فروری کو صبح ساڑھے دس بجے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچیں گے۔

 

 

پاکستان ویمن ٹیم کے باقی 16 ممبران جس میں اسپورٹ سٹاف بھی شامل ہیں دوبئی سے لاہور 23 اور 24 فروری کی درمیانی شب 140 پر لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچیں گے۔پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے گروپ بی میں شامل تھی جہاں اس نے چار میچز کھیلے۔

 

 

پاکستان ویمن ٹیم نے منیبہ علی کی شاندار سنچری کی بدولت آئرلینڈ کو 70 رنز سے شکست دی جبکہ اسے بھارت، وسیٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

error: Content is protected !!