اسپیشل اولمپکس پاکستان کے تحت 8ویں ایس او پی لیکسن انویسٹمنٹ یونیفائیڈ میراتھن کاانعقاد ڈی ایچ اے فیز8 پر ساحل سمندر کے قریب ہوا جس میں 21 کلو میٹر کی میراتھن،10اور 5 کلو میٹر کی ریس اور 1کلو میٹر کی یونیفائیڈ واک میں اسپیشل بچوں سمیت مرد، خواتین،، معمر افراد، فنکار،کھلاڑی، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات، تعلیمی، سماجی، رفاعی، کاروباری اداروں اور تنظیموں کے نمائندوں،معززین شہراور غیرملکی سفارت کاروں نے حصّہ لیا جبکہ خصوصی افراد کی وہیل چئیر واک شرکا ء کی خاص توجہ کا مرکز رہی سماعت و گویائی سے محروم اور ذہنی مشکلات کا شکار خصوصی افراد نے بھی میراتھن میں اپنی موجودگی کا احساس دلایامیراتھن کا مقصد خصوصی افراد سے اظہار یکجہتی تھامیراتھن میں معروف فنکارہ اور ایس اوپی کی ایمبیسیڈر ثروت گیلانی اور میوزیشن فیصل کپاڈیہ نے بھی شرکت کی
میراتھن کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی اقبال لاکھانی تھے جبکہ اختتامی تقریب میں فیصل بینک کے صدر اور سی ای او یوسف حسین نے بحیثیت مہمان خصوصی اسپیشل اولمپکس پاکستان کی چیئرپرسن رونق لاکھانی کے ہمراہ میراتھن کے کامیاب شرکا میں میڈلز اور پہلی پوزیشن حاصل کرنے والوں کو 15 ہزار، دوسری پوزیشن کیلئے 10 ہزار اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں میں 5 ہزارروپے کے کیش انعامات تقسیم کیے اس موقع پر فیصل حسین نے رواں سال جون میں جرمنی کے شہر برلن میں 17 تا 25 جون تک کھیلے جانے والے اسپیشل اولمپک ورلڈ گیمز کیلئے فیصل بینک کیجانب سے قومی دستے کے پانچ کھلاڑیوں کو اسپانسر کرنے کااعلان کیا
اس موقع پران کاکہنا تھا کہ ملک کیلئے اعزازات جیتنے والے اسپیشل کھلاڑی سب کیلئے رول ماڈل ہیں ان میں صلاحیتیں کسی طور پر بھی دوسروں سے کم نہیں مجھے امید ہے کہ ماضی کی طرح اس بار بھی ہمارے ایتھلیٹس ورلڈ گیمز میں میڈلز جیت کر دنیا بھرمیں پاکستان کا وقار اور فخربڑھائیں گے ایس او پی کی چیئرپرسن رونق لاکھانی نے میراتھن کے شرکاء اور منتظمین سے اظہار تشکر کرتے ہوئے اگلے برس مزید جوش و جزبہ کے ساتھ میراتھن کے انعقاد کا عزم کیا۔