خیبرپختونخوا بیس بال ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ، ڈاکٹر نعمان الحق صدر اور جہانگیر جمال سیکرٹری منتخب ہوگئے

 

خیبر پختونخوا بیس بال ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہوگئے ۔ آئندہ چارسال کیلئے متفقہ طور پر نئی کابینہ عمل میں لایا گیا ۔ اس حوالے سے سپورٹس ڈائریکٹوریٹ قیوم سٹیڈیم کے کانفرنس روم میں صوبائی بیس بال ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل اجلاس منعقد ہوا۔جسمیں پشاور،مردان، ملاکنڈ ، ہزارہ ، بنوں اور ڈی آئی خان ڈویژن ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے بھر پور شرکت کی ۔ اور گزشتہ کابینہ کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیااور آئندہ چارسال کیلئے متفقہ طور پر نئی کابینہ عمل میں لایا گیا۔

 

 

 

جسکے مطابق ڈاکٹر نعمان الحق صدر ، ولی خان شنواری سینئر نائب صدر ، نائب صدور میں خالدخان ، قاضی اسد لطیف اور شفیق گگیانی ، سیکرٹری جہانگیر جمال ، ایسوسی ایٹ سیکرٹری کپتان آفریدی ، فنانس سیکرٹری سعید اختر ، جبکہ ایگزیکٹو کمیٹی کیلئے ماجدخان ، مہران خان ، مس ادیہا خان اور سدرہ شامل ہیں ۔

 

 

اس موقع پر الیکشن کمشنر کے فرائض تیمور نور ایڈوکیٹ نے انجام دی ۔ جبکہ انتخابات میں پاکستان بیس بال فیڈریشن کے نمائندے طاہر پاپا اور سپورٹس ڈائریکٹوریٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جعفرشاہ نے خصوصی شرکت کی ۔ نومنتخب صدر ڈاکٹر نعمان الحق نے کہا کہ وہ یس بال کے فروغِ کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے

 

 

 

انہوں نے یہ بھی کہاکہ خیبر پختونخوا کی خواتین ٹیم کی سلیکشن کیلئے ٹرائلز یکم مارچ کو سٹی یونیورسٹی دلہ شام روڈ پر ہونگے ۔ جس میں اوپن ٹرائلز لیئے جائیں گے ۔ ٹرائلز میں کیلئے آنے والی خواتین کھلاڑیوں کو صبح نو بجے سٹی یونیورسٹی پہنچنے کی ہدایت دی گئی ۔ ٹرائلز میں سلیکٹ کھلاڑیوں کو مزید ٹریننگ دینے کیلئے کو چنگ کیمپ لگایا جائے گا ۔ تاکہ انکی کھیل میں مزید نکھار اسکے ۔ انکاکہناتھاکہ یہی ٹیم کوئٹہ میں منعقدہ نیشنل گیمز صوبے کی نمائندگی کریں گی۔

error: Content is protected !!