امید ہے ہم کم بیک کریں گے، نسیم شاہ

 

قومی کرکٹ ٹیم اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ ہماری ٹیم اچھا نہیں کھیلی، امید ہے ہم کم بیک کریں گے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی نسیم شاہ نے کہا ہے کہ لاہور میں ہیں لڑکے بھی فریش ہیں، امید ہے اچھا کھیلیں گے، فخر اور عبداللہ شفیق اچھا کھیلے رہے ہیں، ہماری باؤلنگ اچھی ہے  ہم آئندہ بھی اچھی باؤلنگ کریں گے، ایک ٹورنامنٹ سے کسی کو جج نہیں کرنا چاہیے۔

 

 

 

 

نسیم شاہ نے کہا کہ کبھی قسمت ساتھ نہیں ہوتی، یہ کرکٹ ہے چلتا رہتا ہے، نیٹ میں بھی میچ والی باؤلنگ کرتے ہیں، پریکٹس میں کوشش ہوتی ہے کہ ویسے کھیلیں جیسے نیٹ میں کھیلتے ہیں، بحیثیت پلیئر آپ کوشش کرتے ہیں کہ اپنا بہترین کریں، میرا ہدف ہوتا ہے کہ ٹیم کو جتواؤں اور اپنی بیسٹ باؤلنگ کراؤں۔

error: Content is protected !!