راولپنڈی میں پی ایس ایل 8 کے میچز کےلیے سخت سیکیورٹی انتظامات مکمل

راولپنڈی میں ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے میچز کےلیے سخت سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، 5000 سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

 

 

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کےلیے 347 ٹریفک اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ اسٹیڈیم کے گرد و نواح میں ایلیٹ اور ڈولفن فورس کی خصوصی ٹیمیں گشت کریں گی۔

تعارف: newseditor