پاکستان سپر لیگ، راولپنڈی میں میچز کیلئے سپائیڈر کیم کی سہولت میسر نہیں ہو گی

پاکستان سپر لیگ 8 کے راولپنڈی میں ہونے والے میچز میں سپائیڈر کیم کی سہولت میسر نہیں ہو گی۔ذرائع کے مطابق براڈ کاسٹرز نے سپائیڈر کیم راولپنڈی سٹیڈیم میں نہ لگانے کے فیصلے سے پی سی بی کو آگاہ کر دیا۔

 

 

 

 

براڈ کاسٹرز نے موقف اختیار کیا ہے کہ سٹیڈیم میں پتنگیں کٹ کر گرتی ہیں، دھاتی ڈور سے سپائیڈر کیم کی تاریں ٹوٹ جاتی ہیں، نقصان ہوسکتا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے براڈ کاسٹرز کو راولپنڈی سٹیڈیم میں سپائیڈر کیم نہ لگانے کی منظوری دے دی.ہے۔

error: Content is protected !!