نیشنل روپ سکپنگ چیمپئن شپ کا آغاز 3مارچ سے ہو گا

پاکستان روپ سکپنگ فیڈریشن ( پی آر ایس ایف ) کے زیر اہتمام نیشنل روپ سکپنگ چیمپئن شپ کا آغاز 3مارچ سے ہو گا، کراچی میں منعقدہ ایونٹ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

روپ سکپنگ فیڈریشن کے صدر مقبول آرائیں کے مطابق چیمپئن شپ میں چار مختلف کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز ،مینز ڈبلز، لیڈیز سنگلز اور لیڈیز ڈبلز کے مقابلے شامل ہیں جبکہ پنجاب ، سندھ ، خیبرپختونخوا ، بلوچستان ،آزاد جموں و کشمیر ،گلگت بلتستان اور اسلام آباد کے علاوہ مختلف ڈیپارٹمنٹ کی ٹیمیں ایونٹ میں حصہ لیں گی۔مقبول آرائیں نے مزید بتایا کہ چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے 5 مارچ کو کھیلے جائیں گے۔

error: Content is protected !!