صوبائی حکومت نے خیبر پختونخواہ اولمپک کو فنڈز جاری نہیں کئے’ کھلاڑی و ایسوسی ایشن پریشان

اولمپک ایسوسی ایشن کو صوبائی حکومت نے نیشنل گیمز کیلئے ابھی تک کوئی فنڈز ریلیز نہیں کی

پشاور..مئی کا مہینہ شروع ہونے کے باوجود ابھی تک صوبائی حکومت نے خیبر پختونخواہ اولمپک کو فنڈز جاری نہیں کئے

جس کی وجہ سے نہ مختلف کھیلوں کے کیمپوں میں شریک صوبے کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی و ایسوسی ایشن پریشان ہیں بلکہ اولمپک ایسوسی ایشن کے حکام بھی حیران و پریشان ہیں کہ کھیلوں کے تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کو ادائیگیاں کس طرح کرینگی

بلکہ انہیں نیشنل گیمز کیلئے مختص فنڈزنہ ہونے سے اس بات کی بھی پریشانی ہورہی ہیں کہ مقررہ دنوں تک ٹریک سوٹس اور شوز بھی نہیں مل سکیں گے کیونکہ ساڑھے چار سو پرمشتمل دستہ نیشنل گیمز میں شرکت کرے گا.

اور فنڈز کی عدم موجودگی کے باعث کھلاڑیوں کو ذہنی دباؤ سمیت انکے پریکٹس بھی متاثر ہوگی. واضح رہے کہ کے پی اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عاقل شاہ نے گذشتہ روز اپنے ایک انٹرویو میں ابھی تک فنڈز نہ ریلیز ہوے کی با ت کی ہے.

 

error: Content is protected !!