قومی باسکٹ بال ٹیم کے تربیتی کیمپ کا آغاز ہوگیا.

 

قومی باسکٹ بال ٹیم کے تربیتی کیمپ کا آغاز ہوگیا
اسلام آباد میں حالات معمول پر آنے پرتمام کھلاڑیوں نے کیمپ میں رپورٹ کردی

 

پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن نے وفاقی دارلحکومت میں حالات معمول پر آنے کے بعد قومی باسکٹ بال ٹیم کا تربیتی کیمپ کا آغاز کر دیا۔

پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے ایسوسی ایٹ سیکرٹری اوج ظہور کے مطابق فیڈریشن نے ٹراٸلز کے ذریعے ملک بھر سے 25باصلاحیت کھلاڑیوں کو تربیتی کیمپ کیلٸے منتخب کرکے قومی باسکٹ بال ٹیم کا تربیتی کیمپ لگایا تھا

جو امن و امان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر عارضی طور پر بند کر دیا تھا جسے پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون اور گاٸیڈ لاٸن کیساتھ بھرپور طریقے سے شروع کر دیا گیا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ تربیتی کیمپ میں ہیڈ کوچ ریاض ملک کی نگرانی میں کھلاڑیوں کی فٹنس اور تکینک کو بہتر بنایا جاےگا جبکہ فیڈریشن کی کوشش ہے کہ انٹرنیشنل سطح پر بھی پاکستان کی شرکت کو یقنیی بنایا جاے۔

تربیتی کیمپ میں رپورٹ کرنیوالے کھلاڑیوں میں

پاکستان آرمی سےحمزہ بن جاوید، محمد شہباز علی، عاطف شاہ، محمد شاہد، عماد احمد، اٸیر فورس سے محمد عمیر جان، ثاقب اللہ خان، مہتاب اکرم، اسلام آباد سے ثمر عباس اور علی حمزہ کاظمی، لاہور سے صفی اللہ خان اور ابتسام مرتضی، پولیس سے رانا ایم عثمان اور محمد عثمان، رانا حارث احمد (فیصل آباد) ، سمیر خان ( حیدرآباد) ،

زین علی تنویر(کراچی)، محمد حمزہ (ملتان)، ضیا الرحمن (نیوی) ،نعیم اللہ (پشاور)، عبدالوہاب (پشاور) اظہار اللہ(پی او ایف واہ)، محمد حماد (راولپنڈی) ، محمد سجاول( سرگودھا) ، زین الحسن خان (واپڈا) اور جمیل احمد (کوہاٹ) شامل ہیں۔ قومی باسکٹ بال ٹیم رواں سال مالدیپ میں منعقد ہونیوالی چار ملکی باسکٹ بال چیمپٸین شپ میں شرکت کرے گی

 

 

 

error: Content is protected !!