پاکستان جونیئرز ہاکی ٹیم نے پریکٹس میچ میں میزبان ٹیم اومان کو ایک کے مقابلہ میں تین گول سے شکست دیدی

 

پاکستان جونیئرز ہاکی ٹیم نے پریکٹس میچ میں

میزبان ٹیم اومان کو ایک کے مقابلہ میں تین گول سے شکست دیدی
اومان نے میچ کے آغاز میں ہی فیلڈ گول کے ذریعہ برتری حاصل کرلی

جوکہ پہلے کواٹر میں ہی پاکستان کے نائب کپتان عبدالحنان نے گول کرکے اس برتری کا خاتمہ کردیا۔

پاکستان کی جانب سے عبدالحنان نے دو فیلڈ گول سکور کیئے

جبکہ ارباز نے پینلٹی کارنر پر ڈریگ فلک کے ذریعہ گول سکور کیا۔

 

تعارف: News Editor