نیشنل گیمز: باسکٹ بال مقابلوں کا آغاز منگل سے ; سیمی فاٸنل راونڈ 26مٸی،فاٸنل 27مٸی کو کھیلا جاٸیگا،اوج ظہور

 

نیشنل گیمز: باسکٹ بال مقابلوں کا آغاز آج سے 

سیمی فاٸنل راونڈ 26مٸی،فاٸنل 27مٸی کو کھیلا جاٸیگا،اوج ظہور

34ویں نیشنل گیمز میں باسکٹ بال کے مقابلوں کا آغاز آج ( منگل) سے ہوگا۔

پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے ایسوسی ایٹ سیکرٹری اوج ظہور کے مطابق پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی سرپرستی میں کوٸٹہ میں جاری نیشنل گیمز کے مینز باسکٹ ایونٹ میں شریک آٹھ ٹیموں کو دو پولزمیں تقسیم کیا گیا ہے

 

پول ”اے“ میں آرمی ، نیوی، سندھ ، پنجاب کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ پول ”بی”میں اٸیر فورس، واپڈا،بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی۔ اوج ظہور نےبتایا کہ پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کی نگرانی میں ہونیوالے ایونٹ کے پہلے روز آرمی اور پنجاب، نیوی اور سندھ، اٸیرفورس اور بلوچستان ، واپڈا اور خیبر پختونخوا کی ٹیمیں ایکشن میں دکھاٸی دے گی۔

 

انہوں نے بتایا کہ ایونٹ کے سیمی فاٸنل راونڈ 26مٸی جبکہ فاٸنل 27مٸی کو کھیلا جاٸیگا۔ پاکستان اولمپک ایسوسی کی سرپرستی میں ہونیوالی 34ویں نیشنل گیمز کے وویمنز باسکٹ بال ایونٹ میں واپڈا، آرمی، ہاٸیر ایجوکیشن کمیشن اور بلوچستان کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی جو لیگ راونڈ میں ایکشن میں دکھاٸی دے گی۔

 

 

 

 

error: Content is protected !!