چونتیسویں نیشنل گیمز ، آرچری میں آرمی کے تیر انداز پہلے جبکہ واپڈا نے دوسری پوزیشن حاصل کی
ٹیم ایونٹس میں واپڈا کی ٹیم نے گولڈ ، آرمی کی ٹیم نے سلور جبکہ خیبر پختونخواہ کی ٹیم نے براﺅنز میڈل حاصل کرلیا.
کوئٹہ… چونتیسویں نیشنل گیمز میں آرچری کے مقابلے بیوٹم سپورٹس کمپلیکس میں اختتام پذیر ہوگئے مجموعی طور پر پاک آرمی کے تیر اندازآرچری کے کھیل میں بھی چھائے رہے
اور ان کے تیر اندازوں نے گولڈ میڈل لئے. چونتیسویں نیشنل گیمز کے آرچری مقابلو ں کے نتائج کے مطابق آرچری ریکرو کےخواتین کے انفرادی مقابلوں میں پاک آرمی کے اقراءفاروق نے گولڈ ،
ام کلثوم نے سلور جبکہ شائستہ کرن نے براﺅنز میڈل حاصل کیا اسی طرح میل انفرادی مقابلوں میں پاک آرمی کے ادریس مجید نے گولڈ ، واپا کے نعمان ثاقب نے سلور
اور پاک آرمی کے محمد ندیم نے براﺅنز میڈل حاصل کرلیاآرچری ریکرو مین ٹیم ایونٹ کے مقابلوں میں واپڈا کے غلام دستگیر ، مبشر نذر اور نعمان ثاقب پر مشتمل ٹیم نے گولڈ ،
پاک آرمی کے ادریس مجید ، محمد ندیم اور محمد طیب پر مشتمل ٹیم نے سلور جبکہ خیبر پختونخواہ کے عبدالوہاب ، اسرار الحق ، اور وجاہت علی خان نے براﺅنز میڈل حاصل کرلیا ،فیمیل ٹیم ایونٹس آرچری کے مقابلوں میں واپڈا کی کرن محمد ،
سعدیہ مائی اور زنیرہ لیاقت نے گولڈ ، پاک آرمی کی اقراءفاروق ، شائستہ کرن اور ام کلثوم نے سلور جبکہ ہائیر ایجویشن کمیشن نوشین ظفر ،
قرت العین ظفر اور شہوار ناصر نے براﺅنز میڈل حاصل کرلیا ، ریکرو مکس ٹیم میں آرمی کی ٹیم نے گولڈ ، وپڈا نے سلور جبکہ پنجاب نے براﺅنز میڈل حاصل کرلیا
یوں مجموعی طور پر ان مقابلوں میں پاک آرمی کی ٹیم نے سب سے زیادہ گولڈ میڈل حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا.