خیبر پختو نخوا ووشو کھلاڑیوں نے 34ویں نیشنل گیمز میں سب سے زیادہ میڈلز جیت لیئے ،
ایک سلور اور سات براؤنز لیکرکارنامہ انجام دیا
پشاور (سپورٹس رپورٹر) 34 ویں نیشنل گیمز میں خیبر پختو نخوا کھلاڑیوں نے شاندارپر فارمنس کا۔مظاہرہ کرکے 1 سلور اور7 براؤنز میڈل حاصلِ کی
اور خیبر پختو نخوا کے دستے میں سب سے زیادہ میڈلز جیتنے کا کارنامہ انجام دیاہے ۔ صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عاقل شاہ نے کھلاڑیوں و آفیشل کو مبارکباد دی ۔
بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں جاری 34 ویں نیشنل گیمز کے سلسلے میں ابرار حسین شہید ہال میں کھیلے جانے والے ووشو ایونٹ میں خیبر پختو نخوا کے مرد وخواتین کھلاڑیوں نے جاندار کھیل پیش کی ۔
ان مقابلوں کے 65 کے جی ویٹ میں صمد آفریدی نے سلور میڈل حاصل کیا ۔ 52 کلوگرام ویٹ میں ثناء نے براؤنز میڈل جیتا ۔ نعمت گل نے 85 کے جی میں براؤنز ، 60 کے جی میں جویریہ نے کانسی کا تمغہ جیتا ۔
تاولو میں جاوید ، عمر اور ماریہ نے براؤنز جبکہ شہاب نے 52 کے جی ویٹ میں براونز میڈلز حاصل کیا ۔ واضح رہے کہ ووشو ٹیم نے نیشنل گیمز میں خیبر پختو نخوا کیلئے دیگر کھیلوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ تمغے جیتے ہیں جس سے خیبر پختو نخوا کی میڈلز کی تعداد میں کافی اضافہ ہوا ۔
خیبر پختو نخوا اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عاقل شاہ نے صوبائی ووشو ٹیم کے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ایسوسی ایشن کے صدر رحمت گل آفریدی ،
سیکرٹری نجم اللہ صافی اور کوچ خیضر اللہ کو مبارکباد دی ۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں ان کھلاڑیوں پر فخر ہے ۔ انہوں نے خیبر پختو نخوا کا وقار بڑھا دی ہے ۔