24ویں خیبر پختو نخوا کوالیفائنگ چیس چمپیئن شپ 3 جون سے پشاور میں منعقد ہوگی ، عمر خان

 

24ویں خیبر پختو نخوا کوالیفائنگ چیس چمپیئن شپ 3 جون پشاور میں منعقد ہوگی ، عمر خان

 

پشاور ( سپورٹس رپورٹر ) 24 ویں خیبر پختو نخوا کوالیفائنگ چیس چمپیئن شپ 3 تا 4 جون ایس ایس کلب میں منعقد ہوگی ۔

 

اس چمپیئن شپ میں خیبر پختو نخوا کے تمام اضلاع سے مرد و خواتین سمیت گرل اور بوائز کٹیگری کے کھلاڑی شریک ہونگے ۔ افتتاحی تقریب کے موقع عدیل شاہ ممبر بورڈ آف ریونیو ہونگے ۔

 

پاکستان چیس فیڈریشن کے تعاون سے خیبر پختو نخوا چیس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ایس ایس کلب پشاور میں منعقدہ اس چمپیئن شپ کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔

 

اس میگا ایونٹ میں پشاور , مردان ، کوہاٹ ، ڈی آئی خان ، چارسدہ ، نوشہرہ ، سوات ، ملاکنڈ ، دیر۔ شانگلہ سمیت مختلف اضلاع سے مرد و خواتین کھلاڑی شریکِ ہونگے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان چیس فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل عمر خان نے کہاہے

کہ اس چمپیئن شپ میں بوائز اور گرلز کی جونیئر کٹیگری کیساتھ ساتھ اوپن مقابلے بھی کھیلے جائیں گے ۔ اس میں جو بھی کھلاڑی بہتر پرفارمنس دکھائیں گے ، انہیں نیشنل چمپیئن شپ کیلئے خیبر پختو نخوا چیس ٹیم میں شامل کریں گے ۔ کیونکہ ہماری بھر کوشش ہوگی

 

کہ نیشنل چمپیئن شپ کیلئے مضبوط ٹیم تشکیل دیا جاسکے ۔ عمرخان جو خیبر پختو نخوا چیس ایسوسی ایشن کے صدر بھی ہیں نے کہاکہ صوبائی چیس ایسوسی ایشن خیبر پختو نخوا میں۔ چیس کے فروغ کیلئے اپنی مدد آپ کے تحت احسن طریقے سے کام کررہی ہے

 

جبکہ چمپئن شپ کیلئے بھی صوبائی ایسوسی ایشن نے بہترین انتظامات کیئے گئے ہیں۔ اس دو روزہ ایونٹ کے فائنل تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈی جی سپورٹس کیپٹن ( ر ) خالد محمود اور ڈپٹی کمشنر پشاور شاہ فہد ہونگے ۔

جو نمایاں پوزیشن لینے والے کھلاڑیوں کو میڈلز پہنائیں گے اور ٹرافیاں دیں گے ۔

 

 

 

 

 

error: Content is protected !!