پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام ایشین چیمپیئنز ٹرافی کی تیاریوں کے سلسلہ میں پاکستان ہاکی ٹیم کا کیمپ 12 جون سے نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاھور میں منعقد ھوگا ۔
پی ایچ ایف کی جانب سے تمام کھلاڑیوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ 11 جون تک کیمپ کمانڈنٹ و مینجر پاکستان ہاکی ٹیم کرنل ر محمد عمر صابر کو رپورٹ کرینگے۔
12 جون کو کیمپ میں شریک تمام کھلاڑیوں کا فزیکل فٹنس ٹیسٹ لیا جائے گا۔ اس سلسلہ میں پی ایچ ایف کی جانب سے اس فزیکل فٹنس ٹیسٹ میں تمام کھلاڑیوں کی شرکت کو لازم قرار دیا گیا ھے۔
کیمپ کمانڈنٹ و مینجر پاکستان ہاکی ٹیم کرنل ر محمد عمر صابر نے کیمپ کے انتظامات کے حوالہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ھے کہ پاکستان ہاکی کی بہتری کے لئے کوشاں ہیں اور چاہتے ہیں
کہ پاکستان کا سبز ہلالی پرچم اقوام عالم میں لہرائے۔ انہوں نے کہا کہ کیمپ میں ڈسپلن سمیت فزیکل فٹنس اور سکلز ٹریننگ پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ کوشش ھوگی کہ کھلاڑیوں کو بہترین تربیت سے آراستہ کیا جائے۔