مارشل آرٹ کے بیرون ملک مقابلے، انسانی سمگلنگ میں ملوث ایک تنظیم پشاور میں کوشاں

 

مارشل آرٹ کے بیرون ملک مقابلے، انسانی سمگلنگ میں ملوث ایک تنظیم پشاور میں کوشاں
کچھ عرصہ قبل تنظیم پولینڈ میں مقابلوں کیلئے کھلاڑی لیکر گئے، بھاری بھر کم ادائیگی کے بعد کھلاڑیوں کو فرار ہونے کا موقع بھی فراہم کیا گیا، رپورٹ

 

پشاور… مارشل آرٹ سے وابستہ ایک تنظیم نے بین الاقوامی مقابلوں کے نام پر جاپان کے ٹور کی تیاریاں شروع کردی ہیں جس کیلئے سپانسر شپ اور اخراجات وصولی کیلئے رابطے شروع کردئیے گئے ہیں

کھیلوں سے وابستہ حلقوں کے مطابق پشاور میں مارشل آرٹ کے شعبے سے وابستہ ایک تنظیم جنہوں نے کم و بیش آٹھ ماہ قبل پولینڈ میں مقابلوں میں حصہ لینے کے نام پر کھلاڑی بیرون ملک بھجوائے تھے تاہم ان سے پندرہ پندرہ لاکھ روپے تک وصول کئے گئے

اور مقابلوں کے آغاز سے قبل جبکہ بعض کھلاڑی مقابلوں کے فوری بعد وہاں سے غائب ہوگئے تھے اورانسانی سمگلنگ کے اس اقدام پر متعلقہ تنظیم نے لاکھوں روپے کما لئے تھے

ذرائع کے مطابق انسانی سمگلنگ کا یہ بھانڈہ اس وقت پھوٹا تھا جب ایک خاتون کھلاڑی نے ادائیگی کم دینے کی بات کی جس پر متعلقہ خاتون کھلاڑی کو ترکی میں چھوڑ دیا گیا تھا.ذرائع کے مطابق یورپی ممالک میں مارشل آرٹ کے زیادہ مقابلوں کے انعقاد کی وجہ سے بعض تنظیموں سے وابستہ افراد نے اسے روزگار کا سلسلہ بنا دیا ہے

 

اور سال میں دو ٹرپ یورپی ممالک کے کرنے کے بعد ان کے سالانہ اخراجات نکل آتے ہیں اسی باعث اب جاپان میں منعقدہ مقابلوں کیلئے کھلاڑیوں کی تلاش شروع کردی گئی ہیں

 

جو نہ صرف ان مقابلوں میں حصہ لے سکیں بلکہ اخراجات بھی دے اور جواب میں انہیں کھیلوں کے ذریعے باعزت طریقے سے پاکستان سے نکل جانے کا موقع فراہم کیا جائے گا.

 

 

تعارف: News Editor