آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ،جمعہ کے روز اہم فیصلہ

سڈنی (سپورٹس لنک رپورٹ) ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2020 سے متعلق اہم فیصلہ آئی سی سی کے جمعے کے روز ہونے والے اجلاس میں متوقع ہے۔ آسٹریلوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی سی سی نے کورونا وائرس کے سبب ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2020 ملتوی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

آسٹریلوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی جمعے کی ٹیلی کانفرنس میں ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کو ملتوی کرنے کا باضابطہ اعلان کر دے گی۔ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی اس خالی ہونے والی ونڈو میں آئی پی ایل کا انعقاد سری لنکا یا متحدہ عرب امارات میں کیا جائے گا کیوں کہ بھارت میں کورونا کی وجہ سے حالات بہت خراب ہیں۔

error: Content is protected !!