تعلیمی ادارے گراس روٹ سطح پر کھیلوں کے ٹیلنٹ کو نکھارنے کے لئے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ریحانہ پروین

 

 

 

ملک میں تعلیمی ادارے گراس روٹ سطح پر کھیلوں کے ٹیلنٹ کو نکھارنے کے لئے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ریحانہ پروین

 

 

پشاور ( سپورس رپورٹر ) اسلام آباد سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن (ویمن ونگ) کی جنرل سیکرٹری ریحانہ پروین نے کہا ہے کہ ملک میں تعلیمی ادارے گراس روٹ سطح پر کھیلوں کے ٹیلنٹ کو نکھارنے کے لئے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں

 

اور ملک میں گراس روٹ سطح پر کھیلوں کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ اس ٹیلنٹ کو سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں کہا کہ کھیلیں صحت مند کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتی ہیں اور نوجوان نسل کو معاشرتی برائیوں سے بچانے کے لیے ملک میں کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنے کی ضرورت ہے۔

 

گراس روٹ سطح پر کھیلوں کی ترقی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں ریحانہ پروین نے کہا کہ ملک میں گراس روٹ سطح پر کھیلوں کی ترقی کے لئے تعلیمی ادارے ایک اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

 

جس طرح آج سے کئی دہائیوں قبل ان تعلیمی اداروں کے ٹیلنٹ نے ہی کھیلوں کے میدان میں دنیا پر حکمرانی کر رکھی تھی جن میں خاص ہاکی کا کھیل شامل ہے۔

 

انہوں نے حکومت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے تاکہ تعلیمی اداروں سے کھیلوں کا نیا ٹیلنٹ سامنے آ سکے۔

 

 

 

تعارف: News Editor