پی سی بی انٹر ڈسٹرکٹ سینئر کرکٹ ٹورنامنٹ ; مردان بلوز کے خلاف مردان ریڈ سینئر کامیاب

 

 

پی سی بی انٹر ڈسٹرکٹ
سینئر کرکٹ ٹورنامنٹ
مردان بلوز کے خلاف مردان ریڈ سینئر کامیاب

 

عابد ریاض 74رنز اور 2وکٹیں حاصل کرکے مین آف دی میچ رہے،سجاد علی نے سنچری اسکور کی جس میں16چوکے اور 3چھکے شامل تھے
مردان بلوز کے شاہ زیب نے 83رنز بنائے جس میں 13چوکے اور ایک چھکا شامل تھا،رحمان اللہ 38رنز کے ساتھ نمایاں اسکورر رہے

 

پاکستان کرکٹ بورڈ انٹر ڈسٹرکٹ سینئر کے میچ میں جو مردان اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلا گیا مردان ریڈ سینئر نے کامیابی حاصل کرلی، پہلے کھیلتے ہویے مردان ریڈ کی طرف سے اننگز کی خاص بات عابد ریاض کے 74رنز تھے جس میں 8چوکے اور 4چھکے شامل تھے۔

سجاد علی کی سنچری میں 16چوکے اور 3چھکے شامل تھے جبکے رحمان اللہ نے 38رنز اسکور کیے۔ مقررہ 50 اوورز میں مردان ریڈ سینئر نے 298رنز اسکور کیے۔ مردان بلوز کے سمیع اللہ سب سے کامیاب بولر رہے جنہوں نے 3وکٹیں حاصل کیں۔

یاسر اور منصور کی 2,2وکٹیں۔ جواب میں بیٹنگ کرتے ہویے مردان بلوز سینئر کے شاہ زیب نے 83رنز بنائے جس میں 13چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ دوسرے کامیاب بلے بازعمیر بچا رہے جنہوں نے 4چوکے اور 3چھکوں کی مدد سے 45رنز اسکور کیے۔

اس طرح مردان بلوز کو مردان ریڈ نے 16رنز سے شکست دے دی۔ عابد ریاض نے 2وکٹیں حاصل کیں اور مین آف دی میچ رہے۔

 

 

error: Content is protected !!