سول کوارٹر گراﺅنڈ پر ہاکی اور فٹ بال کے کھلاڑیوں کے مابین کھیلنے پر تنازعہ
نئے تعینات ہونیوالے ڈی جی سپورٹس خالد محمود کو اس حوالے سے آگا ہ کردیا گیا ، تنازعہ ختم کرنے کیلئے کمیٹی بھی قائم
پشاور.. پشاور کے سول کوارٹر میں واقع گراﺅنڈز پر فٹ بال اور ہاکی کے کھلاڑیوں کے مابین تنازعہ پیدا ہوگیا ہے ، یہ گراﺅنڈز صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے زیرانتظام ہے
اور یہاں پر مختلف کھیلوں سے وابستہ افراد تربیت کیلئے آتے تھے تاہم 10 جون 2022 کو سابق ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خالد خان نے اس گراﺅنڈ کو صرف ہاکی کے کھلاڑیوں کیلئے مختص کردیا تھا اور دیگر کھیلوں پر پابندی عائد کی تھی تاہم اب دوبارہ فٹ بال
اور اتھلیٹکس کے کھلاڑی پریکٹس کیلئے سول کوارٹر گراﺅنڈز میں آرہے ہیں جس کے باعث ہاکی اور فٹ بال کے کھلاڑیوں کے مابین تنازعہ پیدا ہوگیا ہے
.ہاکی کے کھلاڑی فٹ بال کے کھلاڑیوں کو وقت نہیں دے رہے او ر ان کا یہ موقف ہے کہ یہ گراﺅنڈ صرف ہاکی کے کھیل کیلئے مختص ہے اس حوالے سے شکایات نئے تعینات ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خالد محمود کو دیدی گئی ہیں جنہوں نے اس حوالے سے کمیٹی بھی قائم کردی ہے
جو ہاکی اور فٹ بال کے کھلاڑیوں کے مابین تنازعہ کے حل کیلئے کوششیں کرینگی اور گراﺅنڈز کو مختلف کھیلوں کیلئے یکساں استعمال کرنے کیلئے وقت دیا جائیگا.