الآصف ایف سی نے ڈریم ورلڈ ریزورٹ میں لیزر لیگس سمر کپ 2023 کا ٹائٹل جیت لیا

 

 

الآصف ایف سی نے ڈریم ورلڈ ریزورٹ میں لیزر لیگس سمر کپ 2023 کا ٹائٹل جیت لیا

 

الآصف ایف سی نے اتحاد ایف سی کو پنالٹی شوٹ پر (7-6) سے شکست دے کر لیزر لیگس سمر کپ 2023 سمال سائیڈڈ فٹ بال ٹائٹل جیت لیا، جو ڈریم ورلڈ ریزورٹ، کراچی میں منعقد ہوا۔

 

ٹورنامنٹ میں کل آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا۔ ٹیمیں ڈریم ورلڈ ٹائٹنز، اتحاد ایف سی، دی گرے ہونڈز، ہزارہ بوائز اکیڈمی، تاج سینٹر کلب، کنٹرولر ایف سی، الآصف ایف سی اور ڈریم ورلڈ گلیڈی ایٹرز تھیں۔

یہ میچ دونوں ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ تھا۔ مقررہ وقت تک میچ بغیر کسی گول کے ختم ہوا جس کے بعد نتیجہ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ میں ہوا۔

 

مہمان خصوصی جناب حسن ضیاء (سی ای او سکول اولمپکس) اور پیر سید محمد خرم شاہ جیلانی (صدر ضلع جنوبی پاکستان مسلم لیگ فنکشنل) نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

دانش کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی جبکہ عتیق کو بہترین گولی قرار دیا گیا۔

لیزر لیگز سے آصف معراج ایگزیکٹو مینیجر، توصیف علی بیگ فیسیلٹی اینڈ ریکریشنل ہیڈ ڈریم ورلڈ نے بھی آرگنائزنگ باڈیز کی جانب سے لیزر لیگس سمر کپ 2023 میں شرکت کی۔

 

 

تعارف: News Editor