16 ویں اسپیشل اولمپک ورلڈ گیمز ; افتتاحی تقریب 17 جون کوبرلن کے اولمپیا اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی

 

 

پاکستان کی ایتھلیٹ ثناء اسپیشل اولمپک ورلڈ گیمز کی افتتاحی تقریب کی مشعل روشن کرنے والوں میں شامل

 

برلن (جرمنی) 16 ویں اسپیشل اولمپک ورلڈ گیمز کی افتتاحی تقریب بروز ہفتہ 17 جون کوبرلن کے اولمپیا اسٹیڈیم میں جرمنی کے مقامی وقت کے مطابق رات سواآٹھ بجے منعقد ہوگی

 

75 ہزار کے قریب نشستوں کی گنجائش رکھنے والے اولمپیا اسٹیڈیم میں 190 ممالک کے 7,000 کے قریب کھلاڑی افتتاحی تقریب کی پریڈ میں حصہ لیں گے

 

اسپیشل اولمپک کے صدر ٹموتھی شریورتقریب میں کھلاڑیوں کو خوش آمدیدکہیں گے جبکہ جرمنی کے صدر فرینک والٹرزگیمز کے آغاز کا باقاعدہ اعلان کریں گے

 

ورلڈ گیمز کے منتظمین کیجانب سے پاکستان کی ایتھلیٹ ثناء کواسپیشل اولمپک ورلڈ گیمز کی افتتاحی تقریب کی مشعل روشن کرنے والوں میں شامل کیا گیا ہے

 

واضح رہے کہ 190 ممالک میں سے صرف 7 ملکوں کے ایتھلیٹس کو ورلڈ گیمز کی مشعل روشن کرنے کااعزاز حاصل ہوتا ہے پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر میرپورخاص سے تعلق رکھنے والی ثنا، ورلڈ گیمز میں ایتھلیٹکس کی دوڑ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی

 

 

error: Content is protected !!