کراچی : پہلا کپٹن معیز احمد خان سمر ہاکی کیمپ الصغیر ہاکی اسٹیڈیم میں جاری

 

 

کراچی : پہلا کپٹن معیز احمد خان سمر ہاکی کیمپ الصغیر ہاکی کلب اور نارتھ کراچی ہاکی اکیڈمی زیرے اہتمام الصغیر ہاکی اسٹیڈیم سیکٹر الیون اے میں جاری،

 

اختر اسماعیل ڈائریکٹر اے، این، ایم، فیشن اور چیف آف مانیٹرنگ کرائم سیل (نكاٹی) نے گزشتہ روز سمر کیمپ کا دورہ کیا اور کھلاڑیوں سے ملاقات کی اس موقع پر سابق انٹرنیشنل شاہد الاسلام، عدنان اشرف بھی موجود تھے. مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نكاٹی سمر کیمپ میں شامل تمام کھلاڑیوں اور الصغیر ہاکی کلب کی سرپرستی جاری رکھے گی

 

انہوں نے کہا کے نارتھ کراچی میں صحیع معنوں میں گراس روٹ لیول پر کام ہو رہا ہے، سمر کیمپ میں جدید اصولوں کے مطابق پاکی سکھائی جارہی ہے ہماری کوشش ہوگی کہ کھیل سے متعلق کھلاڑیوں کی ہر ضروریات کو پورا کریں.

نکاٹی کے نائب صدر نعیم حیدر نے کہا کہ اس کیمپ کے ذریعے بہت جلد نارتھ کراچی سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئیگا جو مستقبل میں نہ صرف اپنے شہر اور صوبے کا نام روشن کریگا بلک پاکستان کا نام بھی روشن کریگا..

اس سے قبل الصغیر ہاکی کلب کے سیکریٹری سید عظمت پاشا نے خطبہ استقبالیہ میں مہمانوں کا اور خاص طور پر مہمانِ خصوصی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ابھی کیمپ میں عیدالاضحی کی وجہ سے وقفہ کیا جارہا ہے عید قرباں کے فورا بعد دوبارہ کیمپ کا آغاز کیا جائے گا

 

اور اس میں سے آٹھ ٹیمیں ترتیب دی جاییگی اور ان 8 ٹیموں کی لیگ کرائی جاےگی ۔ اس موقع پر کوچز مسرور جاوید، عامر صدیقی ، مبشر مختار، سمیع اللہ خان، سردار جیلانی ، رفعت اقبال ، صغیر حسین ، اطہر صدیق، جنید اقبال، عابد خلیل ، محمد الطاف ،ندیم خان ایس ایم ناصر ، محلہ کمیٹی کے ممبر جاوید اقبال ، ذیشان اور دیگر موجود تھے.

 

 

error: Content is protected !!