پی سی بی ریجنل انڈر-19 انٹر ڈسٹرکٹ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ ; کراچی انڈر-19 کی چیمپئن بن گئ۔

 

 

پی سی بی ریجنل انڈر-19 انٹر ڈسٹرکٹ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ زون سات کراچی کی چیمپئن بن گئ۔اکرام خان اور نوید احمد خان کی شاندار سینچریاں۔

پی سی بی ریجنل انڈر-19 انٹر ڈسٹرکٹ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں زون سات اپنے آخری میچ میں زون ایک کو 84 رنز سے شکست دیکر کراچی انڈر-19 کی چیمپئن بن گئ۔

ٹی ایم سی گراونڈ پر زون سات نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 270 رنز بنائے۔عبداللہ عالم 12 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 75،کاشان فہیم نے 7 چوکوں کی مدد سے 65،جبکہ محمد رضوان خان نے 34،سعد آصف نے 34 اور سعد خان نے 33 رنز بنائے۔حکمت اللہ اور آدم عیسی نے 2-2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں زون ایک کی ٹیم 186 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی آدم عیسی نے 39،حیدر عمران نے 27 اور داور ملک نے 20 رنز بنائے۔سیف یامین نے 3 جبکہ ارحم خان ،عبدل معیز اور سعد آصف نے 2-2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

 

کے سی سی اے اسٹیڈیم پر کھیلے گیے دوسرے میچ میں زون 6 نے زون 4 کو 227 رنز سے ہرا دیا اکرام خان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 10 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 121،اور نوید احمد خان نے سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 101 رنز بنائے اور دونوں ناقابل شکست رہے،

حمزہ قریشی نے 46 اور عباد خان نے 30 رنز بنائے۔انیق صدیقی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں زون چار 108 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔محمد اویس نے 22 رنز بنائے۔عثمان بن راشد اور حمزہ مجیب نے 3-3 جبکہ نوید احمد خان اور اویس رحیم شاہ نے 2-2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

 

لانڈھی جم خانہ گراونڈ پر تیسرے میچ میں زون 3 نے زون 5 کو سات وکٹوں سے ہرا دیا۔ زون 5 کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 197 رنز پر آؤٹ ہوگئی شہزاد خان نے 47 ،فواد شاہ نے 34 ،آزاد نوید نے 30 اور سیف اللہ خان نے 26 رنز بنائے۔امین احمد نے 3 اور فارس فیصل نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں زون تین نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنا لئے نبیل حنیف نے 66 ناٹ آؤٹ، ہارون ارشد نے 45 ، سعد بیگ نے 43 اور سمیر ارشد نے 23 رنز بنائے۔سیف اللہ خان نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

 

 

error: Content is protected !!