یوتھ اسپورٹس ہاکی لیگ ،، سندھ ریجن کے مینز اینڈ ویمنز کے ٹائٹل کراچی نے جیت لئے

 

 

پرائم منسٹر یوتھ پروگرام ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ اسپورٹس ہاکی لیگ ،، سندھ ریجن کے مینز اینڈ ویمنز کے ٹائٹل کراچی نے جیت لئے

پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ پروگرام پاکستان کے کھیلوں میں انقلابی تبدیلی لائیگا، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری

 

کراچی ویمینز ٹیم کی کپتان دعاءخان 15 گول کیساتھ ٹاپ اسکورر رہیں، کراچی کی شازمہ نسیم بہترین گول کیپر اور لاڑکانہ کی صباءلیگ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں

 

کراچی کے زین انیل چھے گول کیساتھ ٹاپ اسکورر، کراچی کے عبدالرافع ساجد بہترین گول کیپراورسکھر کے میسیم ذاکر بہترین کھلاڑی قرار پائے

 

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سابق ہاکی اولمپئنز اور ایچ ای سی کے ڈائریکٹر اسپورٹس جاوید علی میمن کے ہمراہ انعامات تقسیم کئے

 

 

کراچی : گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ پروگرام پاکستان کے کھیلوں میں انقلابی تبدیلی لائیگا، پورے ملک میں مختلف کھیلوں کا ٹیلنٹ تلاش کرنے کے اقدامات پر وزیراعظم شہباز شریف کو مبارک پیش کرتا ہوں، ان خیالات کا اظہار انہوں پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ اسپورٹس ہاکی لیگ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،

پرائم منسٹر یوتھ پروگرام ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ اسپورٹس ہاکی لیگ سندھ ریجن کے مینز اینڈ ویمنز کے ٹائٹل کراچی نے جیت لئے ، مردوں کے مقابلوں میں سکھر ریجن کی دوسری اور لاڑکانہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی خواتین کے مقابلوں میں لاڑکانہ دوسرے اور شہید بینظیر آباد ریجن کی ٹیم تیسرے نمبر پر رہی، کراچی ویمینز ٹیم کی کپتان دعاءخان 15گول کیساتھ ٹاپ اسکورر رہیں، کراچی کی شازمہ نسیم بہترین گول کیپر اور لاڑکانہ کی صباءلیگ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں،

کراچی کے زین انیل چھے گول کیساتھ ٹاپ اسکورر، کراچی کے عبدالرافع ساجد بہترین گول کیپراورسکھر کے میسیم ذاکر بہترین کھلاڑی قرار پائے. تفصیلات کے مطابق پرائم منسٹر یوتھ پروگرام ٹیلنٹ ہٹ یوتھ اسپورٹس مینز اینڈ ویمینز ہاکی لیگ کے آخری روز کراچی ریجن نے مینز اینڈ ویمنز کے میچز جیت لئے

مردوں کے میچ میں میزبان ٹیم نے سکھر کو دو گول سے شکست دیدی، فاتح ٹیم کے دونوں گول سینٹر فارورڈ محمد عثمان نے اسکور کئے، ویمینز لیگ کے آخری میچ میں کراچی نے سکھر ریجن کو11 گول سے ہرادیا ، فاتح ٹیم کی کپتان دعاءخان نے ڈبل ہیٹ ٹرک سمیت7 گول اسکور کئے،

صائمہ غلام ، سحرش صابر، مقدس رفیق اور مومل نے ایک، ایک گول اسکور کیا۔ مہمان خصوصی گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور اسپیشل اسسٹنٹ برائے امور نوجوانان محترمہ شزہ فاطمہ خواجہ کی کھیلوں کے فروغ کیلئے کوششیں قابل ستائش ہیں، ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام پاکستان میں کھلاڑیوں کیلئے مفید ثابت ہوگا

اس پروگرام کے تحت ہر شہر کے کھلاڑی کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا بھر پور موقع فراہم کیا جارہا ہے جو بہت خوش آئند بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہاکی ٹیلنٹ ہنٹ کے ذریعے صوبہ سندھ کے چھپے ٹیلنٹ کو سامنے لایا گیا ہے اور کھلاڑیوں کوسندھ کے دور درازعلاقوں سے کراچی آکر اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کا بہترین موقع فراہم کیا گیا. انہوں نے جیتنے والی ٹیموں کو مبارکباد دی

اور رنرز اپ ٹیموں کو مستقبل میں بہتر نتائج کےلئے محنت جاری رکھنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبہ سندھ میں دیگر کھیلوں کے مقابلے بھی جلد شروع کئے جائیں گے جس کا مقصد نوجوانوں کو مثبت اور صحت مند سرگرمیوں میں شامل کرنا ہے۔ کامران خان ٹیسوری نے میزبان کراچی ریجن کی دونوں ٹیموں کو ایونٹ میں ناقابل شکست رہنے پر مبارکباد بھی پیش کی۔

اس موقع پر سرسید یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین، وائس چانسلر اقراءیونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر وسیم قاضی، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اورنگزیب خان اور ڈائریکٹر اسپورٹس ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان جاوید علی میمن، اولمپئن وسیم فیروز، اولمپئن سمیر حسین، محمد علی خان، عدنان اشرف، سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اکبر قائم خانی، گل فراز احمد خان،

پاکستان ہاکی فیڈریشن اور سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔ جاوید علی میمن نے ایونٹ شاندار انتظامات کرنے پر سرسید یونیورسٹی کے ڈائریکٹر اسپورٹس مبشر مختار اور انکی ٹیم کو مبارکباد بھی پیش کی، انہوں نے کہا کہ سندھ پروانشل لیگ کے بعد نیشنل لیگ بھی کامیابی کیساتھ منعقد ہوگی..

 

 

error: Content is protected !!