ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی ; پاکستان پانچواں اور آخری میچ کل روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا۔

 

پاکستان روایتی حریف بھارت کے خلاف ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں اپنا پانچواں اور آخری میچ کل منگل کو کھیلے گا۔

 

اسی روز ملائیشیاکی ٹیم جنوبی کوریا اور جاپان کی ٹیم چین سے نبرد آزما ہو گی ۔ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ بھارت کے شہر چنائی میں جاری ہے ۔

 

میگا ایونٹ میں کل منگل کو مزید آخری تین میچوں کا فیصلہ ہو گا، جس کے بعد سیمی فائنلز 11 اگست کو کھیلے جائیں گے۔

 

 

 

error: Content is protected !!