عباس آفریدی کی ہٹ ٹرک نے مانٹریال ٹائیگرز کو فائنل میں پہنچادیا.

 

عباس آفریدی کی ہٹ ٹرک نے مانٹریال ٹائیگرز کو فائنل میں پہنچادیا

 

برامپٹن ; گلوبل ٹی 20 کینیڈا کے کوالیفائر 2 میں مونٹریال ٹائیگرز نے وینکوور نائٹس کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔ عباس آفریدی نے 29 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں جن میں ایک ہیٹ ٹرک اور شیرفین ردرفورڈز (48*) کی آخری اوور ز کی شاندار اننگز بھی شامل تھی جس کی بدولت ٹائیگرز نے فتح حاصل کی ۔ اس وقت میچ کی 3 گیندیں باقی تھیں۔

 

مونٹریال ٹائیگرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ وینکوور نائٹس نے ورتیا اروند (7) کو جلد ہی کھونے کے باوجود اننگز کا مستحکم آغاز کیا۔ پاور پلے کے اختتام پر نائٹس کا اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر 35 رنز تھا اس موقع پر محمد رضوان (39) اور کوربن بوش (36) نے 57 رنز کی ایک اور اہم شراکت قائم کی۔

 

تاہم اچانک صورتحال اس وقت تبدیل ہوئی جب نائٹس نے کچھ ہی گیندوں پر 4 وکٹیں کھو دیں۔ 90 کے اسکور 1 وکٹ گری لیکن پھر عباس آفریدی نے پہلے کوربن بوش اور پھر نے اگلی ہی دو گیندوں پر راسی وان ڈیر ڈوسن اور نجیب اللہ زدران کو آؤٹ کرکے ہیٹ ٹرک مکمل کرلی۔
اگلے اوور کی پہلی گیند پر محمد رضوان (39) بھی ایان افضل خان کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد 10 سالہ فابین ایلن عباس آفریدی کا دن کا پانچواں شکار بنے۔ وینکوور نائٹس نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے۔

 

جواب میں ٹائیگرز نے دھماکہ خیز آغاز کیا۔ محمد وسیم (13) نے پہلے اوور میں دو چھکے لگائے جس کے بعد انہیں کوربن بوش نے آؤٹ کیا۔ کرس لین (7)، سریمانتھا وجئے رتنے (6) اور دلپریت سنگھ (2) اس کے فورا بعد آؤٹ ہوئے۔ پاور پلے کے اختتام پر ٹائیگرز نے 4 وکٹیں کھوکر 37 رنز بنائے تھے۔ آخری اوور میں 15 رنز درکار تھے اور صرف ایک وکٹ باقی تھی، شیرفین ردرفورڈ نے ریان پٹھان کو لگاتار تین چھکے لگا کر ٹائیگرز کو سنسنی خیز فتح دلادی۔

 

 

error: Content is protected !!