آزادی کپ ہائر ایجوکیشن کمیشن،اقرا یونیورسٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز هوگیا ہے اور (8) آٹھ اگست سے کراچی کے مختلف گراؤنڈ پر کھیلے جارے۔ اقرا یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر وسیم قاضی۔
یہ ٹورنامنٹ کروانے کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ کھیلوں کی سہولیات فرام کرنا ہے۔ٹورنامنٹ کے چیئرمین اور ڈائریکٹر اسپورٹس اقرا یونیورسٹی ڈاکٹر شیراز الحسن موہانی۔
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) مینیجر میٹنگ اقرا یونیورسٹی کے مین کیمپس میں زیر صدارت چیئرمین ٹورنامنٹ اوراقرا یونیورسٹی کے ڈائریکٹر اسپورٹس ڈاکٹر شیراز الحسن موہانی نے کی اور کراچی کی بہترین آٹھ (8) یونیورسٹی کے اسپورٹس ڈائریکٹر نے اس میٹنگ میں شرکت کی،
آزادی کپ ہائر ایجوکیشن کیمشن کے اشتراک سے اور اقرا یونیورسٹی کے زیر اہتمام کیا جا رہا ہے۔ آزادی کپ ہائر ایجوکیشن کمیشن، اقرا یونیورسٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل 14thاگست کو کھیلا جائے گا اور فائنل کے مہمان خصوصی،
اقرا یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر وسیم قاضی، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اسپورٹس ڈائریکٹر جاوید علی میمن اور ڈائریکٹر اسپورٹس اقرا یونیورسٹی ڈاکٹر شیراز الحسن موہانی بھی ان کے ہمراہونگے۔ اس ٹورنامنٹ میں کراچی کی بہترین آٹھ (8) یونیورسٹی حصہ لے رہی ہیں
اور یہ ٹورنامنٹ لیگ کی بنیاد پر کھلا جارہاہے۔ آزادی کپ اقرا یونیورسٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل 14th اگست کو معین خان اکیڈمی پر کھیلا جائے گا۔