جشن آزادی آل پاکستان گولڈکپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح محمد اسحاق جمالی نے کردیا.

 

 

کوئٹہ میں جشن آزادی آل پاکستان گولڈکپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاحی تقریب کا انعقاد، سیکرٹری کھیل محمد اسحاق جمالی نے افتتاح کیا۔

 

کوئٹہ(بلوچستان ٹی وی/بسجا رپورٹ)جشن آزادی آل پاکستان گولڈکپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح سیکرٹری و امور نوجوانان محمد اسحاق جمالی نے کردیا،افتتاحی میچ پشاور اور حیدرآباد کے مابین کھیلاگیا۔جوکہ پشاور نے جیت لیا۔

 

اس موقع پر ڈائریکٹرجنرل کھیل دُرابلوچ،چیئرمین کیو آر سی اے محمد خیر،سیکرٹری حاجی مالک اچکزئی ودیگر بھی موجود تھے،ٹورنامنٹ میں 24ٹیمیوں کے نیشنل و انٹرنیشنل کھلاڑیوں سمیت لوکل کرکٹرز نے حصہ لیا۔محکمہ کھیل حکومت بلوچستان کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کو کھیلنے کے مواقع فراہم کرنے کیلئے اہم اقدامات اٹھارہی ہے،آل پاکستان کرکٹ ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کیلئے ڈی جی کھیل دُرابلوچ، چیئرمین ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن محمدخیر،اور تمام آرگنائزنگ کمیٹی کی کاوشیں شامل ہے،

 

سیکرٹری کھیل کا مزید کہناتھا کہ جشن آزادی کے سلسلے میں نہ صرف کرکٹ بلکہ دیگر کھیلوں کے بھی ایونٹ منعقد کیے جارہے ہیں۔مہمان کھلاڑیوں کا کوئٹہ آمد اور ٹورنامنٹ کو کامیاب کرنے ہر شکریہ ادا کرتاہوں محکمہ کھیل اس کے علاوہ بھی کرکٹ ٹورنامنٹ سندھ/بلوچستان۔ پنجاب ۔بلوچستان کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کریں گے۔ جبکہ چیئرمین کوئٹہ ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن حاجی محمد خیر نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہناتھا

کہ محکمہ کھیل کی کرکٹر سمیت کھیلوں کے فروغ کیلئے کاوشیں قابل تحسین ہے، کیو آر سی اے محکمہ کھیل کے ساتھ بھرپور تعاون و سپورٹ کرنے کیلئے تیار رہیگی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھی چاہئے کہ وہ بلوچستان میں کرکٹ کے فروغ اور یہاں کے کرکٹرز کو کھیلنے کے مواقع فراہم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے۔

 

بلوچستان کے کرکٹرز میں صلاحیتوں کی کمی نہیں ضرورت انہیں مواقع فراہم کرنے کی ہے،آزادی پاکستان کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد میں تعاون فراہم کرنے پر سیکرٹری کھیل اور ڈائریکٹر جنرل کھیل کے شکرگزار ہے۔ بلوچستان کے کرکٹرز کو کھیلنے و اپنی صلاحیتوں کے اظہار کیلئے اس ٹورنامنٹ کا انعقاد اہمیت کا عامل ہے

 

 

 

 

error: Content is protected !!