انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا ورلڈکپ کے ترمیم شدہ شیڈول کا اعلان.

 

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے پاک بھارت سمیت 9 ورلڈ کپ میچوں کے ترمیم شدہ شیڈول کا اعلان کردیا ہے،

 

ورلڈ کپ کا سب سے بڑا مقابلہ پاک بھارت میچ 15 اکتوبر کی بجائے14 اکتوبر کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔ بدھ کو آئی سی سی کی جانب سے جاری کئے گئے نوورلڈکپ میچز کے ترمیم شدہ شیڈول میں پاکستان کے تین میچز شامل ہیں جس کے تحت پاک بھارت مقابلہ 15اکتوبر کے بجائے 14اکتوبر کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا،

 

اسی طرح پاکستان اور سری لنکا کے درمیان حیدرآباد میں شیڈول میچ 12 کی بجائے10 اکتوبر جبکہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 12نومبر کو شیڈول میچ اب 11نومبر کو کھیلا جائے گا،12نومبر کو بھارتی مذہبی رسومات کی وجہ سے آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کے درمیان شیڈول میچ بھی ایک دن پہلے 11نومبر کو کھیلا جائے گا،

 

ترمیم شدہ شیڈول کے تحت آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کا لکھنئو میں کھیلا جانے والا میچ 12 اکتوبر کی بجائے 13 اکتوبر کو ہوگا، انگلینڈ اور افغانستان کے درمیان چنائی میں ہونے والا میچ 14 کی بجائے 13 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

انگلینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان دھرم شالہ میں شیڈول میچ 10 اکتوبر کو ہی کھیلا جائے گا تاہم اب یہ میچ دن کی روشنی میں کھیلا جائے گا جبکہ پہلے شیڈول میں ڈے اینڈ نائٹ تھا

 

 

 

error: Content is protected !!