ایشیا کپ کے ٹکٹوں کی فروخت ہفتے کے روز سے شروع ہوگی.

 

ایشیا کپ کے ٹکٹوں کی فروخت ہفتے کے روز سے شروع ہوگی

لاہور 11اگست، 2023:

 

اے سی سی ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے پاکستان مرحلے کے میچوں کے ٹکٹوں کی فروخت ہفتے کے روز سے شروع ہوگی۔ یہ ٹکٹ pcb.bookme.pk پر دستیاب ہونگی۔

 

ان ٹکٹوں کی قیمتیں اس سوچ کے تحت مناسب رکھی گئی ہیں کہ پاکستان پندرہ سال کے عرصے کے بعد ایشیا کپ کی میزبانی کررہا ہے تاکہ شائقین آسانی سے پاکستانی اور ایشین اسٹارز کو قریب سے دیکھ سکیں۔

 

پہلے مرحلے میں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم اور قذافی اسٹیڈیم لاہور کے وی آئی پی اور پریمئم انکلوژرز کے ٹکٹوں کی قیمتیں سامنے لائی جائیں گی۔76 ویں یوم آزادی کے موقع پر فرسٹ کلاس اور جنرل انکلوژرز کی ٹکٹوں کی قیمتیں اعلان کی جائیں گی۔

 

یہ تمام اعلانات پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشل سوشل میڈیا چینلز کے ذریعے ہونگے۔

ایشیا کپ کے سری لنکا مرحلے کے ٹکٹوں کی تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

 

ملتان اور لاہور کے ہاسپٹلیٹی باکسز بھی فروخت کے لیے دستیاب ہونگے جس کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہیڈ کوارٹرز میں اس نمبر پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔111227777

 

 

error: Content is protected !!