ڈومیسٹک سیزن میں ریجنز اور ڈپارٹمنٹس کے لیے علیحدہ فرسٹ کلاس ٹورنامنٹس ہونگے.

 

ڈومیسٹک سیزن میں ریجنز اور ڈپارٹمنٹس کے لیے علیحدہ فرسٹ کلاس ٹورنامنٹس ہونگے

• ان ٹورنامنٹس میں آٹھ ریجنز اور آٹھ ڈپارٹمنٹس کی ٹیمیں حصہ لیں گی

لاہور11 اگست، 2023:

 

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ 2023-24 کے ڈومیسٹک سیزن میں کھیل کے معیار میں اضافے اور مقابلے کی فضا پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ آمدنی کے مواقعوں میں اضافے کے پیش نظر آٹھ ڈپارٹمنٹس اور آٹھ ریجنز کی ٹیمیں علیحدہ فرسٹ کلاس ٹورنامنٹس میں حصہ لیں گی۔

اس اقدام کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ریجنز اور ڈپارٹمنٹس یکساں مواقع میں کھیلتے ہوئے بہترین دستیاب ٹیلنٹ کو استعمال میں لاسکیں۔

 

ڈومیسٹک سیزن 10 ستمبر کو قائداعظم ٹرافی کے ساتھ شروع ہوگا جس میں ٹاپ ریجنل ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہونگی جس کے بعد 15 دسمبر سے پریذیڈنٹ ٹرافی شروع ہوگی جس میں آٹھ ٹاپ کی ڈپارٹمنٹل ٹیمیں حصہ لیں گی۔

یہ دونوں ٹورنامنٹس سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلے جائیں گے اور پوائنٹس ٹیبل کی دو بہترین ٹیمیں فائنل کھیلیں گی۔

قائداعظم ٹرافی اور حنیف محمد ٹرافی گریڈ ٹو چار روزہ ٹورنامنٹ کے لیے اٹھارہ ریجنل ٹیموں کا انتخاب 2018-19 کے سیزن میں ٹیموں کی پوزیشنوں کی بنیاد پر عمل میں آیا ہے جہاں سے ڈومیسٹک ڈھانچے کا دوبارہ آغاز ہوگا ۔

 

یاد رہے کہ وزیراعظم پاکستان کرکٹ بورڈ کا 2014 کا آئین بحال کرچکے ہیں۔

دونوں ٹورنامنٹس ایک ساتھ شروع ہونگے۔ایبٹ آباد ، لاہور اور راولپنڈی قائداعظم ٹرافی کے میچوں کی میزبانی کریں گے جبکہ فیصل آباد ، ملتان اور اسلام آباد میں حنیف محمد ٹرافی کے میچز کھیلے جائیں گے۔

 

قائداعظم ٹرافی کھیلنے والی ٹیموں میں پشاور، کراچی وائٹس، لاہور بلوز، راولپنڈی ،فاٹا ، ملتان ، لاہور وائٹس اور فیصل آباد شامل ہیں۔

حنیف محمد ٹرافی میں شریک دس ٹیمیں ایبٹ آباد ، آزاد جموں کشمیر، بہاولپور، ڈیرہ مراد جمالی، حیدرآباد، کراچی بلوز،لاڑکانہ ، کوئٹہ ، سیالکوٹ اور اسلام آْباد ہیں۔

 

آٹھ ڈپارٹمنٹل ٹیمیں ایس ا ین جی پی ایل، ایس ایس جی سی، واپڈا،کے آرایل، پی ٹی وی ،نیشنل بینک اسٹیٹ بینک اور آٹھویں ٹیم کا اعلان ابھی ہونا ہے یہ پریذیڈنٹ ٹرافی میں حصہ لیں گی جس کے میچز دسمبر میں کراچی میں ہونگے۔

 

 

error: Content is protected !!