پی سی بی نے میچ آفیشلز کے سپلیمنٹری پینل کے لیے ماہوار وظیفے کا اعلان کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نےمیچ آفیشلز کے سپلیمنٹری پینل کو ماہوار وظیفہ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔یہ پہلی مرتبہ ہوگا کہ اس کٹیگری کے میچ آفیشلز کو پی سی بی ماہوار وظیفہ دے گا۔

23 رکنی اس پینل میں 15 امپائرز اور 8 میچ ریفریز شامل ہیں، جنہیں ماہوار 25 ہزار روپے وظیفہ ملے گا۔

اس سے قبل پی سی بی صرف انٹرنیشنل اور ایلیٹ پینل میں شامل میچ آفیشلز کو ماہوار وظیفہ دیا کرتا تھا۔ انٹرنیشنل پینل کا ماہوار وظیفہ 132250 روپے اور ایلیٹ پینل کو ماہوار 69575 روپے ماہوار وظیفہ دیا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ پی سی بی اپنے تمام میچز آفیشلز کو میچ فیس (10ہزارروپےروزانہ ) اور ڈیلی الاؤنس (2500 روپےروزانہ) دینے کے ساتھ ساتھ ان کے سفری اور رہائشی اخراجات بھی اٹھاتا ہے۔

لہٰذا، اب میچ آفیشلزکسی ایک چار روزہ میچ میں 52ہزار وپے تک کما سکتے ہیں۔اسی طرح وہ محدود طرز کی کرکٹ میں اب ہر میچ میں 15 ہزار روپے کماسکتے ہیں۔

علاوہ ازیں، پی سی بی اپنے میچ اسکوررز کا بھی خیال رکھے ہوئے ہے۔ ایک ڈومیسٹک میچ میں میچ اسکورر کو 7500 روپے روزانہ ملیں گے۔ اس کے علاوہ انہیں اس میچ میں 2500 روپے ڈیلی الاؤنس بھی ملے گا۔ پریکٹس میچ میں اسکورر کو روزانہ 1500 روپےمیچ فیس اور 2000 روپے ڈیلی الاؤنس ملے گا۔ڈومیسٹک اور ایج گروپ کرکٹ میں پی سی بی انہیں لاجسٹک سہولیات بھی مہیا کرتا ہے۔

بلال قریشی، منیجر امپائرز:

منیجر امپائرز پی سی بی بلال قریشی کا کہنا ہے کہ میچ آفیشلزکرکٹ کے ڈھانچے اور پی سی بی کا اہم حصہ ہیں۔ پی سی بی ہمیشہ ان کا خیال رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی سی بی ان کی قدر کرتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ انہیں پی سی بی کی جانب سے سفری اور رہائشی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔اس کے علاوہ اس سیزن سے پی سی بی نے سپلیمنٹری پینل میں شامل میچ آفیشلز کو ماہوار وظیفہ دینے کا بھی اعلان کردیا ہے۔

بلال قریشی کا کہنا ہے کہ پی سی بی زیادہ سے زیادہ سابق کھلاڑیوں کو اس پیشہ میں لانے کی کوشش کررہا ہےاور اس ضمن میں انہیں زیادہ سے زیادہ سہولیات بھی فراہم کرنے کی کوشش کی جارہی ہیں۔

error: Content is protected !!