آزادی کپ ٹین پن باﺅلنگ ٹورنامنٹ راولپنڈی میں شروع ہو گیا۔

 

 

آزادی کپ ٹین پن باﺅلنگ ٹورنامنٹ راولپنڈی میں شروع ہو گیا۔

 

اسلام آباد ( نواز گوھر) پاکستان ٹین پن باﺅلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام آزادی کپ ٹین پن باﺅلنگ ٹورنامنٹ لیڑر سٹی باﺅلنگ کلب، جناح پارک، راولپنڈی میں شروع ہوگیا ہے۔

ٹورنامنٹ کا افتتاح پاکستان ٹین پن باﺅلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے کیا۔ اس موقع پر پاکستان ٹین پن باﺅلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد حسین چٹھہ کے علاوہ کھلاڑیوں سمیت شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

 

اور ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے سو سے زائد مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہی ہیں، ٹورنامنٹ میں آٹھ مختلف کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز ، مینزڈبلز، لیڈیز سنگلز، ایمچور، ڈیف، ٹیم ایونٹ،انٹر یونیورسٹی اور انٹر سکول کیٹگریز کے مقابلے شامل ہیں،

 

ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے 16 اگست کو جبکہ فائنل مقابلے 17 اگست کو کھیلے جائیں گے، ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے،

 

 

error: Content is protected !!