تبادلوں پر پابندی کے باوجود صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ میں تبادلوں کی لہر.

 

تبادلوں پر پابندی کے باوجود صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ میں تبادلوں کی لہر

دیگر ڈیپارٹمنٹ سے آنیوالے اہلکاروں کی ڈیپوٹیشن ختم کرکے ان کے اپنے محکموں میں جانے کی ہدایت جاری کردی گئی

 

الیکشن کمیشن کی جانب سے تعیناتیوں و تبادلوں پر پابندی کے باوجود صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ میں تبادلے کردئیے گئے ہیں تبادلوں کی لہر میں آنیوالے اہلکاروں کو مختف اضلاع میں تعیناتی کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں

 

تیرہ مختلف عہدوں پر تعینات اہلکاروں کوصوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ نے ٹرانسفر کردیا ہے اسی طرح ضم اضلاع کے ڈی ایس او کو صوبے کے دیگر اضلاع میں ٹرانسفر کرنے کے احکامات جاری کئے گئے

پبلک انٹرسٹ کے نام پر کئے جانیوالے ان تبادلوںکے بعد بعض اہلکاروں کو جو ڈیپوٹیشن پر لائے گئے تھے انہیں واپسی انہی کے ڈیپارٹمنٹ میں بھیج دیا گیا ہے

 

 

error: Content is protected !!