پاکستان ہاکی فیڈریشن کا کانگریس اجلاس 31 اگست کو اسلام آباد میں ہوگا۔

 

 

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا کانگریس اجلاس 31 اگست کو اسلام آباد میں ہوگا۔

 

صدر پی ایچ ایف برگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر کی ہدایات پر پی ایچ ایف کانگریس کی میٹنگ بلوائی گئی ہے جس میں اعتماد کا ووٹ اور بجٹ اخراجات کی منظوری کو ایجنڈا کا حصہ بنایا گیا ہے۔

 

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے تمام کانگریس ممبرز کو درخواست کی گئی ہےکہ وہ پی ایچ ایف کانگریس اجلاس میں شرکت کریں۔

 

پی ایچ ایف کانگریس اجلاس ہوٹل کراون پلازہ جناح ایونیو، بلیو ایریا اسلام آباد میں 12:30 بجے دوپہرمنعقد ہوگا۔

 

 

 

 

تعارف: News Editor