کنگز مین یو ایس اوپن کرکٹ ٹورنامنٹ کا نیا چیمپئن بن گیا۔

شرجیل خان کی شاندار بیٹنگ وقاص مقصود کی تباہ کن بولنگ نے کنگز مین کو یو ایس اوپن کرکٹ ٹورنامنٹ کا نیا چیمپئن بنادیا،

فاتح ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ ایک لاکھ 25 ہزار ڈالرز انعام دیا گیا۔

 

امریکہ(اسپورٹس دیسک) امریکن اسٹیٹ فلوریڈا میں کھیلے گئے یو ایس اوپن کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل کنگز مین کے بولر وقاص مقصود کی تباہ کن بولنگ کی وجہ سے یکطرفہ ثابت ہوا

انھوں نے 10 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کا شکار کیا پاکستانی اسٹارز سے سجی کنگز مین نے یو ایم ایم سی نائٹ رائیڈر ٹیم سے کولیفائر میں شکست کا بدلہ بڑی آسانی سے لے لیا فائنل معرکہ میں انھوں نے یو ایم ایم سی نائٹ رائیڈرز کو 92 رنز سے شکست دی

کنگز مین نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 222 رنز بنائے شرجیل خان نے 34 بالز پر 82 رنز کی انگز کھیلی سعد علی نے 41 رنز بنائے جواب میں یو ایم ایم سی نائٹ رائیڈرز کے بیٹرز ریت کی دیوار ثابت ہوئے اور پوری ٹیم 130 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی

کنگز مین کے وقاص مقصود نے 10 رنز کے عوض 6 بیٹرز کو پولین کی راہ دکھائی، ہر پریت سنگھ نے دو ، شرجیل خان اور کمار نے ایک ایک وکٹ حاصل کی محمد عامر نے 2 اوورز میں 20 رنز دیئے مگر کوئی وکٹ حاصل نہ کرپائے،

نائٹ رائڈرز کی جانب سے محمد محسن اور صاحب ملہوترا نمایاں بیٹرز رہے کنگز مین ٹیم کے کپتان حماد اعظم نے 15ویں یو ایس اوپن کرکٹ کی ٹرافی سمیت 1 لاکھ 25 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم بھی حاصل کی۔

 

 

error: Content is protected !!