پیس اینڈ فرینڈشپ ووشو چیمپئن شپ ; پاکستان کے سید محمد نے سونے کا تمغہ جیت لیا.

 

 

 

پیس اینڈ فرینڈشپ ووشو چیمپئن شپ میں پاکستان کے سید محمد نے 60 کلوگرام کیٹگری میں ایرانی کھلاڑی کو شکست دے کر سونے کا تمغہ حاصل کرلیا ۔ ایران کے شہر زاہدان میں کھیلے گئے ایونٹ میں میزبان ایران سمیت پاکستان، عراق، افغانستان اور سری لنکا کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ پاکستانی کھلاڑی سید عمر نے ایرانی حریف کو مقابلے میں آئوٹ کلاس کردیا۔

 

پاکستان کے دیگر تین کھلاڑیوں جعفر علی نے 56 کلو گرام کیٹگری، احسان اللہ نے 65 کلو گرام کیٹگری اور میرواعظ نے 75کلو گرام کیٹگری میں سلور میڈلز حاصل کئے۔

 

ووشو چیمپئن شپ کے مجموعی مقابلوں میں ایران نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ پاکستان ٹیم رنرز اپ رہی۔

 

 

error: Content is protected !!