اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: تربیتی کیمپ میں مختلف کمبی نیشن آزمائے جا رہے ہیں،اولمپئن ناصرعلی

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ:قومی ٹیم کے کھلاڑی مکمل ردھم میں آگئے

تربیتی کیمپ میں مختلف کمبی نیشن آزمائے جا رہے ہیں،اولمپئن ناصرعلی کی میڈیا سے بات چیت

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیرانتظام سلطان اذلان شاہ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کراچی میں جاری ہے۔

ملک بھر سے دستیاب بہترین کھلاڑیوں کو کیمپ میں شامل کیا گیا ہے جو کہ مکمل ردھم میں آگئے ہیں۔ہیڈ کوچ اولمپئن ایاز محمود کے ساتھ کوچز اولمپئن ریحان بٹ اور اولمپئن محمد ثقلین کی نگرانی میں کھلاڑیوں نے

گزشتہ روز شام کے اوقات میں معمول کی فزیکل ٹریننگ کے بعد پریکٹس میچ کھیلا جس میں فارورڈز اور ڈیفنڈرز کھلاڑیوں کو اہداف دے کر اپنا بہترین کھیل پیش کرنے کی ہدایات دی گئی تھیں،

اسی طرح گول کیپرز اور فل بیکس کو بھی جدید ہاکی کی تیکنیکس اپلائی کرکے مختلف اہداف دئیے گئے تھے جس پر کھلاڑیوں نے عملدرآمد کرکے بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کی۔

کوچز نے نصف سے زائد وقت مختلف مووز بنانے اور ان مووز کے موثر دفاع کی حکمت عملی پر کام کیا۔کیمپ کے اختتام پر میڈیا سے بات چیت میں پی ایچ ایف کی سلیکشن کمیٹی کے ممبر اولمپئن ناصر علی کا کہنا تھا کہ کیمپ روزوشور سے جاری ہے،

تمام کھلاڑی اب ایک دوسرے سے مکمل ہم آہنگ ہو گئے ہیں جبکہ ان کے آپس میں کمبی نیشن بھی بن رہے ہیں،پریکٹس میچز کے دوران کوچز کی جانب سے ملنے والی فوری ہدایات کے مطابق کھلاڑی اپنا گیم تبدیل کر کے مجموعی کھیل کی حکمت عملی فوری اپنا رہے ہیں،

ہمارا خیال ہے کہ اگلے دوچار روز میں ہم اذلان شاہ کے لئے فائنل کمبی نیشن بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے،اس کیمپ سے ہمیں تین سے چار بہترین کھلاڑی ملے ہیں جن کا مستقبل تابناک ہے،

ان کا کہنا تھا کہ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے لئے لگائے گئے کیمپ کے لئے سیکریٹری پی ایچ ایف حیدر حسین کی کاوشیں قابل قدر ہیں،

نا صرف ٹیم آفیشلز بلکہ کھلاڑیوں کو بھی موجودہ صورت حال کا مکمل ادراک ہے اس لئے ہر کوئی پور جوش ہے کہ ہمیں اس ایونٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہے۔

error: Content is protected !!