ایشین مائونٹین بائیک سائیکلنگ چیمپئن شپ ; 4 رکنی پاکستانی ٹیم کا اعلان

 

 

 

 

پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کی سلیکشن کمیٹی نے بھارت کے ترویندرم کیرالہ میں ایشین مائونٹین بائیک سائیکلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے 4 رکنی سائیکلنگ ٹیم کو حتمی شکل دے دی ہے۔

 

پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدرسید اظہر علی شاہ نے بتایا کہ پاکستان سائیکلنگ ٹیم 26 سے 29 اکتوبر 2023 کو ہونے والی ایشین ایم ٹی بی سائیکلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔

سید اظہر علی شاہ نے کہا کہ اس سلسلے میں سائیکل سواروں کے ٹرائلز 15 ستمبر سے اسلام آباد میں جاری ہے، جو20 اکتوبر 2023 تک جاری ہیں گے ۔

پاکستانی رائیڈرز XCO، XCE ایونٹس میں حصہ لیں گے جن میں کمبائنڈ ٹیرنگ کے لیے 4 رکنی ٹیم میں دانشمند خان،

عبداللہ خان، وسیم ضیاء اور عمر فاروق شامل ہیں۔ٹیم بذریعہ سڑک واہگہ بارڈر سے روانہ ہوگی، نثار احمد کو ٹیم منیجر اور

احسن کو ٹیم کوچ کا کام سونپا گیا ہے

 

 

 

 

 

تعارف: News Editor