آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی ون ڈے رینکنگ جاری کردی

 

آئی سی سی نے ورلڈ کپ 2023ء سے قبل کھلاڑیوں کی ون ڈے رینکنگ جاری کردی ہے،

بابر اعظم بدستور نمبر ون بیٹر ہیں،

بائولرز کی فہرست میں بھارت کے محمد سراج اور آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ مشترکہ طور پر ٹاپ پوزیشن پر ہیں۔

 

بدھ کو آئی سی سی کی جاری کردہ تازہ ترین ون ڈے رینکنگ کے مطابق پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم 857 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں،

بھارت کے نوجوان بیٹر شبمان گل کے آسٹریلیا کے خلاف آخری میچ میں حصہ نہ لینے کی وجہ سے8 ریٹنگ پوائنٹس کم ہو گئے، وہ 839 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

جنوبی افریقہ کے راسی وان ڈر داسن 743 پوائنٹس کے ساتھ تیسری اور آئرلینڈ کے ہیری ٹیکٹر 729 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

آسٹریلیا کے ڈیوڈ وار نر ایک درجہ ترقی کے بعد پانچویں نمبر پر آگئے جبکہ امام الحق ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

بھارتی کپتان کی ایک درجہ بہتری کے بعد ٹاپ ٹین میں واپسی ہوئی ہے۔ ون ڈے بائولرز رینکنگ میں بھارت کے محمد سراج اور آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ 669 پوائنٹس کے ساتھ مشترکہ طور پر ٹاپ پوزیشن پر آگئے ہیں۔

 

افغانستان کے مجیب الرحمان اور راشد خان بالترتیب 657 اور 655 پوائنٹس کے ساتھ تیسری اور چوتھی پوزیشن پر موجود ہیں،

نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ چوتھے اور پاکستان کے شاہین آفریدی دو درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر آگئے ہیں۔ آل رائونڈرز میں بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن بدستور پہلی پوزیشن پر موجود ہیں۔

 

افغانستان کے محمد نبی دوسری اور زمبابوے کے سکندر رضا تیسرے بہترین آل رائونڈر ہیں۔

آئی سی سی ون ڈے ٹیم رینکنگ میں بھارت کی ٹیم 116 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر ہے جبکہ پاکستان 115

پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

 

 

 

error: Content is protected !!