لاہور انٹرڈویژن نیشنل باسکٹ بال چیمپٸین شپ کے سیمی فاٸنل میں پہنچ گٸی

 

 

لاہور انٹرڈویژن نیشنل باسکٹ بال چیمپٸین شپ کے سیمی فاٸنل میں پہنچ گٸی

پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام جاری انٹر ڈویژن نیشنل باسکٹ بال چیمپٸین شپ گریڈ اے کے میں لاہور نے فتوحات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوے سیمی فاٸنل راونڈ کیلٸے کوالیفاٸی کر لیا۔

 

فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل اور چیمپٸین شپ کے آرگناٸزنگ سیکرٹری اوج ظہور کے مطابق پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ایونٹ کے پول راونڈ کے آخری روز لاہور ڈویژن نے اپنے شاندار کھیل کی بدولت اسلام آباد کو 50کے مقابلے میں 78پواٸنٹس سے شکست دی۔

لاہور کی طرف سے تیمور مہدی نے 14 اور صفیع اللہ نے 12 جبکہ اسلام آباد کی طرف سے اشراب بٹ نے 14پواٸنٹس سکور کٸے۔ پشاور ڈویژن نے دفاعی چیمپٸین فیصل آبا کو اپنے جارحانہ کھیل کی بدولت 41پواٸنٹس کے مقابلے میں 58پواٸنٹس سے شکست دی۔

فاتح ٹیم کے فیصل بختاور نے 18اور عبد الوہاب نے 16پواٸنٹس سکور کٸے۔تیسرے میچ میں کراچی ڈویژن نے سخت مقابلے کے بعد گوجرانوالہ کو 54-68پواٸنٹس سے جبکہ راولپنڈی ڈویژن نے ہزارہ کو 42-88پواٸنٹس سے شکست دیکر کامیابیاں حاصل کی۔

چمپٸیمن شپ کے پہلے سیمی فاٸنل میں پشاور اور اسلام آباد جبکہ دوسرے سیمی فاٸنل میں لاہور اور فیصل آباد ڈویژن مد مقابل ہونگے۔

 

 

 

تعارف: News Editor