نیوزی لینڈ کی خاتون امپائر کم کاٹن نے نئی تاریخ رقم کردی۔

 

 

نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والی خاتون امپائر کم کاٹن نے نئی تاریخ رقم کردی۔

 

کیوی خاتون امپائر نے بدھ کے روز نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ٹی 20 میچ میں آن فیلڈ امپائرنگ کی فرائض انجام دیے جس کے بعد وہ آئی سی سی مینز انٹرنیشنل کے دو مکمل رکن ممالک کے کرکٹ میچ میں امپائرنگ کرنے والی دنیا کی پہلی خاتون فیلڈ امپائر بن گئیں۔

 

اس سے قبل 2019 میں آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی کلییری پولوساک نے مینز انٹرنیشنل میچ میں آن فیلڈ امپائرنگ کا اعزاز حاصل کیا تھا لیکن انہوں نے دو ایسوسی ایٹ ممالک عمان اور نمیبیا کے درمیان ون ڈے میچ میں امپائرنگ کی تھی۔

 

 

کم کاٹن پہلی خاتون آن فیلڈ امپائر ہیں جنہوں نے آئی سی سی کے دو مکمل رکن ممالک کے میچ میں آن فیلڈ امپائرنگ کی ہے۔

واضح رہے کہ 45 سالہ کم کاٹن 16 ویمنز ون ڈے انٹرنیشنل اور 44 ویمنز ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں بھی امپائرنگ کے فرائض انجام دے چکی ہیں۔

error: Content is protected !!