چیف آف دی ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ پاکستان کے نور زمان نے جیت لی۔

 

چیف آف دی ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ پاکستان کے نور زمان نے جیت لی۔

اسلام آباد میں ہونیوالی چیف آف دی ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ کے

فائنل میں نور زمان نے اپنے ہم وطن اسم خان کو شکست دی۔

 

چیف آف ایئر سٹاف نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، ٹورنامنٹ جیتنے والے کو 12 ہزار امریکی ڈالر انعامی رقم دی گئی۔
پاکستان کے نور زمان نے چیف آف ایئر سٹاف سکواش مینز چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا جبکہ ویمنز فائنل میں مصر کی آمنہ الریہانی نے فتح حاصل کی۔

پیر کو مصحف سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں مردوں کا فائنل پاکستان کے نور زمان اور محمد عاصم خان کے درمیان کھیلا گیا جس میں پاکستان کے نور زمان نے اپنے ہم وطن محمد عاصم خان کو 8-11 اور 2-8 سے (ریٹائرڈ) کرتے ہوئے مردوں کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

جبکہ مصر کی آمنہ الریہانی نے اپنی ہم وطن نادین الہمامی کو 1-3 سے شکست دے کر خواتین کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

چیمپئن شپ میں پاکستان سمیت سپین، ملائیشیا، ہانگ کانگ اور مصر کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ایئر مارشل عرفان خان نے پاکستان سکواش فیڈریشن کے نائب صدر قمر زمان کے ہمراہ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

 

 

error: Content is protected !!