نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ سپر 8: سیالکوٹ نے لاہور بلوزکو 7 وکٹوں سے ہرادیا۔

 

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ سپر 8: سیالکوٹ نے لاہور بلوزکو 7 وکٹوں سے ہرادیا

کراچی 08 دسمبر، 2023:ء

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے سپر 8 مرحلے میں جمعرات کو کھیلے گئے آخری میچ میں سیالکوٹ نے لاہور بلوز کو 7 وکٹوں سے ہرادیا۔

نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور بلوز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں پر 149 رنز بنائے۔ قاسم اکرم 6 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے53 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ عمران بٹ نے پانچ چوکوں کی مدد سے 30 رنز اسکور کیے۔

شعیب ملک نے19 اور عثمان خالد نے 25 رنز دے کر دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں سیالکوٹ نے 19.1 اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔
محمد حریرہ نے 9 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 55 گیندوں پر 86 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

 

 

error: Content is protected !!