قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ؛ مسلم لیگی رہنما حنیف عباسی

مسلم لیگی رہنما حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،

پچھلے دور حکومت میں پورے پاکستان میں 20 سے ذائد ہاکی سٹیڈیم تعمیر اور آسٹروٹرف بچھائیں۔

یہ دور بھی کھیلوں کی پہلے زیادہ ترویج کا سال ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار حنیف عباسی نے وقار النساء پوسٹ گریجویٹ کے دورے پر کیا۔ اس موقع پر ہاکی اولمپئین خواجہ جنید بھی موجود تھے۔ حنیف عباسی نے ادارے میں ہاکی اکیڈمی کا قیام کا بھی اعلان کیا اور خواجہ جنید سے تمام معلومات کی نگرانی اور بہترین کوچز فراہم کرنے کا وعدہ لیا۔

حنیف عباسی کے مطابق اب ان سٹیڈیم کو آباد کرنے کیے لیے اولمپیں خواجہ جنید کے ساتھ مل کر ہاکی اکیڈمیز کا جال بچھایا جائے گا۔ وقار النساء پوسٹ گیجویٹ میں پی سی بی کے ساتھ اشتراک سے وومن کرکٹ اکیڈمی کا پہلے ہی سے آغاز کیا جا چکا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ کی حکومت نے ہمیشہ کھیل اور کھلاڑیوں کے وقار میں اضافہ کیا ہے۔ ہاکی اولمپئن خواجہ جنید نے اپنی بھرپور سپورٹ کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ حنیف عباسی نے ملک بھر میں درجنوں ہاکی سٹیڈیم ذاتی کاوش سے تعمیر کر وائے۔ اب خواجہ جنید ہاکی اکیڈمی ان میدانوں کو آباد کرے گی۔

وقار النساء پوسٹ گریجویٹ میں باقاعدہ ہاکی اکیڈمی کا آغاز اگلے 10 دن میں کر دیا جائے گا۔ میدان اور کھلاڑی مہیا کرنے کی ذمہ داری کالج کی ہوگی اور ہاکی سٹکس، بالز، گول کیپر کا سامان اور کوالیفائیڈ کوچز خواجہ جنید ہاکی اکیڈمی مہیا کرے گی۔

error: Content is protected !!