فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے 6 فٹ 8 انچ قد کے مالک فاست بولر محمد ذیشان نے چار وکٹیں لے کر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
دبئی میں جاری انڈر 19 ایشیا کپ کے اہم ترین میچ میں پاکستان نے انڈیا کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی جس میں فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے 6 فٹ 8 انچ قد کے مالک فاست بولر محمد ذیشان نے چار وکٹیں لے کر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
اتوار کو آئی سی سی اکیڈمی میں کھیلے گئے میچ میں انڈیا کی جانب سے دیے گئے 260 رنز کے ہدف کو پاکستانی ٹیم نے 47 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔
پاکستان کی جانب سے ہدف کے کامیاب تعاقب میں اذان اویس کی 130 گیندوں پر 105 رنز کی شاندار اننگز دیکھنے میں آئی جبکہ کپتان سعد بیگ نے بھی 68 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی۔
دوسری جانب انڈیا کے خلاف پاکستانی فاسٹ بولر محمد ذیشان نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
روایتی حریف کے خلاف میچ میں چار وکٹیں حاصل کرنے کے بعد محمد ذیشان اس ٹورنامنٹ میں اب تک سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بولر بن گئے ہیں۔
صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے 6 فٹ 8 انچ قد کے مالک محمد ذیشان نے اب تک دو میچوں میں 10 وکٹیں حاصل کر لی ہیں۔
انہوں نے اس سے قبل نیپال کے خلاف میچ میں 9.2 اوورز میں 19 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
انڈیا کے خلاف میچ میں جب محمد ذیشان نے کو وکٹیں حاصل کرنے کے بعد بھرپور جشن مناتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔
محمد ذیشان نے جب انڈین بیٹر رُودرا مایور پٹیل کو صرف ایک رن پر آؤٹ کیا تو فاسٹ بولر نے بالکل بیٹر کے قریب جا کر جشن منایا۔
اس کے بعد انہوں نے 10 اوورز میں 46 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا۔