میٹرک بورڈ کے تحت انٹر اسکول ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2023-24 کا کامیاب انعقاد

 

میٹرک بورڈ کے تحت انٹر اسکول ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2023-24 کا کامیاب انعقاد

 

چیئرمین میٹرک بورڈ ڈاکٹر سید شرف علی شاہ کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی

ڈائریکٹر ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ اسپورٹس مسز حور مظہر نے بورڈ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ میٹرک بورڈ کے تحت انٹر

اسکول ایتھلیٹکس چیمپین شپ 24-2023 کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنایا متعدد اسکولوں کی شرکت سربراہان کی جانب سے انتظامات کو سراہا گیا۔

تفصیلات کے مطابق این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ایتھلیٹکس ٹریک میں منعقدہ اس ایونٹ میں صبح گرلز جبکہ دوپہر میں بوائز ایونٹ منعقد ہوئے ایتھلیٹکس چیمپین شپ کا باقاعدہ آغاز تلاوت، نعت اور قومی ترانے سے ہوا

بورڈ سے الحاق شدہ اسکولوں کے نویں اور دسویں جماعت کے شریک طلباء وطالبات نے بڑھ چڑھ کر ایونٹ میں حصہ لیا۔
اسپورٹس سیکشن کی ڈائریکٹر حور مظہر کے اعلامیہ کے مطابق انٹر اسکول ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2023-24 گرلز ایونٹ

میں قائد اعظم رینجرز سیکنڈری اسکول نارتھ ناظم آباد 16 پوائنٹس کے ساتھ ونر جبکہ فاطمیہ گرلز سیکنڈری اسکول نمائش 14 پوائینٹس کے ساتھ رنراپ رہا۔

اسی طرح بوائز ایونٹ میں سینٹ پیٹرک ہائی اسکول صدر 34 پوائنٹس کے ساتھ ونر جبکہ سی اے اے ماڈل اسکول نمبر 2 20 پوائینٹس کے ساتھ رنراپ رہا۔

 

 

تعارف: News Editor